BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 March, 2005, 10:08 GMT 15:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹربرادران کو سات،سات سال سزا

News image
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے القاعدہ کی ذیلی تنظیم جنداللہ کے ارکان کوطبی امداد فراہم کی ہے
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج فیروز محمود بھٹی نے پیر کے روز ڈاکٹر اکمل وحید اور ڈاکٹر ارشد وحید کو دہشت گردی میں اعانت کے الزام سات سات سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ڈاکٹر اکمل وحید اور ڈاکٹر ارشد وحید پر الزام ہے کہ انہوں نے القاعدہ کی ذیلی تنظیم جنداللہ کے ارکان کوطبی امداد فراہم کی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیزز سے وابستہ ڈاکٹر اکمل وحید پر الزام ہے کہ انہوں نے بلوچ کالونی میں رینجرز پر حملے کے دوران زخمی ہونے والے شہزاد باجوہ کا علاج کیا تھا۔

ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر ارشد وحید کو کور کمانڈر کراچی پر حملے میں زخمی ہونے والے محمد قاسم کا علاج کرنے پر سات سال قید کو پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایک اور مقدمے میں بھی دونوں بھائیوں کو چار چار سال قید اور تیس تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم دونوں سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا۔

ان کے وکیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سزا کے خلاف ایک ہفتے کے اندر اپیل دائر کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد