BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 March, 2005, 21:09 GMT 02:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: منشیات کے خلاف فتویٰ

 منشیات فتویٰ
طالبان کے دور میں پوست کی کاشت میں کمی واقع ہوئی تھی
پاکستان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی دہشت گردی کے خلاف مہم سے انسداد منشیات کے اقدامات متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان میں پوست کی کاشت میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور خطرہ ہے کہ پاکستان میں پوست کو ذخیرہ کرنے کے سٹور اور ہیروئن کی لیبارٹریاں دوبارہ سے جنم لیں گی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے سربراہ میجر جنرل ندیم احمد نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ افغانستان میں اس سال پوست ایک لاکھ اکتیس ہزار ہیکٹر پر کاشت کی گئ ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2003 سے پاکستان میں بھی پوست کی دوبارہ کاشت شروع ہو گئی ہے جس میں سے تقریبا اسی فی صد فصل کو تباہ کر دیا گیاہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی عدم توجہی اور پاکستان کو اس سلسلے میں قلیل امداد سے اس بات کا خطرہ بڑھے گا کہ پاکستان میں پوست کی کاشت اور افغانستان میں کاشت کی پاکستان کے راستے سمگل کی جائے گی۔

میجر جنرل ندیم نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ اس کاشت اور سمگلنگ کو روکنے کے لئے فضائی اور زمینی نگرانی کا کام کر سکے۔

ملک میں منشیات کے استعمال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانچ لاکھ سے زائد افراد ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں مگر اب اس میں کمی آ رہی ہے۔ تاہم ان کے مطابق زیادہ سنگین صورتحال انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والوں کی ہے جو بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے ہیپٹاٹیٹس اور ایڈز جیسی مہلک بیماریوں کا خدشہ بہت بڑھ گیا ہے۔

عبدالستار’ملنگوں والہ نشہ ہے‘
لنڈی ارباب، پشاور سےعبدالستار کی کہانی
خودانحصار بھکاری
بھکاریوں کو سرکاری امداد کی ضرورت نہیں
ہیروئن کے عادیکوئٹہ کا حبیب نالہ
ہیروئن کے عادی افراد کی آماجگاہ ہے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد