BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 March, 2005, 15:01 GMT 20:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نوادرات کی حفاظت کا منصوبہ

گندھارا نوادرات
گندھارا نوادرات کی نقلیں بھی بڑے پیمانے پر تیار کی جاتی ہیں
پاکستان میں موجود قدیم گندھارا تہذیب سے تعلق رکھنے والے نوادرات کی تفصیل مرتب کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ آئندہ ماہ شروع کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق اس تفصیل سے ان قیمتی نوادرات کی چوری روکنے میں مدد ملے گی۔

صوبہ سرحد کا آثار قدیمہ اور عجائب گھر کا محکمہ تقریبا ایک کڑوڑ روپے سے زائد کی لاگت سے اپریل میں اس ایک سالہ منصوبہ پر کام کا آغاز کرے گا۔ اس منصوبے کے لیے اسے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو کی مدد بھی حاصل ہے۔

محمکہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے سنیچر کے روز پشاور میں صحافیوں کو اس اہم منصوبے کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی ضرورت اس لیے محسوس کی گئی کہ ابھی تک پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر اور عجائب گھروں میں موجود گندھارا تہذیب کے نوادرات اور کا کوئی باقاعدہ جامع کمپوٹرازڈ ریکارڈ موجود نہیں۔

ان سے پوچھا کہ اس ڈاٹا سے فائدہ کیا ہوگا تو انہوں نے بتایا کہ اس سے تحقیق کرنے والوں اور چوری سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

قدیم گندھارا تہذیب پاکستان میں دریائے سندھ کے مغرب اور دریائے کابل کے شمال میں پشاور سے لے کر سوات اور دیر جبکہ افغانستان میں بامیان تک پھیلی ہوی تھی۔

اس تہذیب کے نوادرات دیکھنے کے لیے ہر سال ہزاروں غیرملکی سیاح اور محقق پشاور کا رخ کرتے رہتے ہیں۔

شاہی تاجسورج دیوتا کا خزانہ
فرانس کے بادشاہ لوئیس کے جاہ و جلال کی نشانیاں
مرصع قرآنمسلم دنیا کی نوادرات
مسلم تقافتی ورثہ کی نمائش لندن میں
نوادراتبغداد ’میں‘ چور
عراق سے پندرہ ہزار تاریخی نوادرات لاپتہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد