ٹولنٹن مارکیٹ کی جگہ عجائب گھر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کے تاریخی ٹولنٹن مارکٹ کو، جہاں سے کئی سال پہلے عمارت کی مخدوشی کے پیش نظر بازار ختم کردیا گیا تھا، اب ایک نۓ میوزیم میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو لاہور کے تاریخی ورثہ کی نمائش کرے گا۔ پنجاب حکومت کی تجدید لاہور کمیٹی کے فیصلوں کےمطابق اس میوزیم میں لاہور کی نایاب تصویریں، پرانے نقشے اور تاریخی دستاویزیں نمائش کے لیے رکھی جائیں گی۔ پنجاب کے محکمۂ منصوبہ بندی و ترقیات نے اس میوزیم کی تعمیر کے لیے ایک ماسٹر پلان کی تیاری کے لیے پچاس لاکھ روپے منظور کرلیے ہیں۔ شہر لاہور کے اس میوزیم اور اس سے وابستہ آرٹس اور کرافٹس کے بازار پر چار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
آج کل پنجاب حکومت کی لاہور کے تاریخی ورثہ کو محفوظ کرنے کے لیے بنائی گئی تجدید لاہور کمیٹی ٹولنٹن مارکٹ کی عمارت کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ اس عمارت کی تجدید کے بعد اسے لاہور میوزیم کے سپرد کردیا جاۓ گا جبکہ اس کے عقب میں خالی جگہ پر پرانے میوزیم کی توسیع کے لیے دس کروڑ کی لاگت سے ایک اور عمارت بنائی جاۓ گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||