BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 March, 2005, 15:38 GMT 20:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلام آباد: زمین کی ریکارڈ قیمت

ریکارڈ
گزشتہ برس اسلام آباد کے کمرشل علاقے بلیو ایریا میں ایک پلازہ کے لیے زمین پونے دو ارب روپے میں نیلام کی گئی
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کو فائیو سٹار ہوٹل کے لیے مختص کی گئی تیرہ ایکڑ زمین چار ارب اٹھاسی کروڑ میں نیلام کی گئی جو ملک کی تاریخ میں کسی بھی زمین کے ٹکڑے کی سب سے بڑی نیلامی ہے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی اس نیلامی میں تیرہ ایکڑ زمین جو اسلام آباد کے مشہور کانفرنس ہال کنونشن سینٹر سے ملحقہ ہے فیصل آباد کے بزنس گروپ بی این پی نے خریدی ہے جو بسم اللہ، نیرا اور پیراگون نامی کمپنیوں پر مشتمل ہے۔

اس گروپ کے پاس امریکی ہوٹل چین رٹز کارلٹل کا مقامی لائسنس ہے۔ یہ گروپ بیس منزلہ فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرے گا جو تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
اس نیلامی میں بی این پی کے علاوہ سعودی گروپ التمیمی، ایل جی لگژر گروپ، مین لین حسنین پاکستان لمیٹڈ اور پرل کنسلٹنگ نامی کمپنیوں نے اس نیلامی میں حصہ لیا۔

سی ڈی اے کے چیئرمین کامران لاشاری نے اس نیلامی کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ یہ ملک کا جدید ترین ہوٹل ہو گا اور اس کی تعمیر دبئی کا مشہور تعمیراتی گروپ بالحاشہ کرے گا۔اس گروپ نے متحدہ عرب امارات کے تمام بڑے ہوٹل تعمیر کیے ہیں۔

یہ نیلامی اسلام آباد میں زمین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کا مظہر ہے۔ گزشتہ برس اسلام آباد کے کمرشل علاقے بلیو ایریا میں ایک پلازہ کی زمین پونے دو ارب روپے میں نیلام کی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد