BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیلری کلنٹن پاکستان پہنچ گئیں

ہیلری کلنٹن
سابق امریکی صدر بل کلٹن کی اہلیہ اور امریکی سینیٹ کی رکن ہیلری کلنٹن ایک وفد کے ہمراہ پیر کو عراق سے پاکستان پہنچی ہیں اور انہوں نے صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے۔

اس دورے کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ یہ ارکانِ سینیٹ کتنے دن پاکستان میں رہیں گے۔

ہیلری کلنٹن کے ہمراہ آنے والے ارکان سینیٹ میں ہیلری کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک رکن رسل فائن گولڈ جبکہ ریپبلکن پارٹی کے جان مک کین، سوسن کالنز اور لنڈسے گراہم شامل ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ارکان نے آج ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات، عراق اور افغانستان سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر جنرل مشرف نے کہا کہ امریکہ کو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے حل اور امن کے لئے موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس سے قبل صرف تنازعات کو قابو میں کرنے کی پالیسی پر گامزن رہا ہے اور اب اسے تنازعات کے حل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

امریکی ارکانِ سینیٹ نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا۔

صدر مشرف نے کہا کہ وہ اس بارے میں پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات بھی فریقین کی طرف سے اعتماد بڑھانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ چلیں گے۔

امریکی ارکانِ سینیٹ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف صدر مشرف کی پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کی حمایت کی۔

صدر مشرف نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

محمود عباسمشرق وسطٰی مذاکرات
امن کے معاہدے کی امید اور ماضی کے تلخ تجربات
سیمور ہرش’خبر سچی ہے‘
امریکی صحافی سیمورہرش کا انٹرویو: ویڈیودیکھئیے
بم امریکہ کے انوکھے بم
کیمیائی بموں کی کیا کیا تجاویز دی گئیں
افغانستانامریکی فوج پر الزام
’افغانستان میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں‘
طالبان جنگجوھتیار ڈال دو
غیر مسلح طلبان کو معافی کی پیشکش
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد