نئے خارجہ سیکریٹری کا تقرر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاض محمد خان نے منگل کے روز پاکستان کی وزارت خارجہ کے نئے سیکریٹری کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل وہ چین میں پاکستان کے سفیر تھے اور دفتر خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ حکومت نے چین میں اپنا نیا سفیر سلمان بشیر کو مقرر کر دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے حکام کے مطابق اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک میں سفیروں کی تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق موجودہ دفترخارجہ کے ترجمان مسعود خان کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نئے ترجمان کا تقرر تاحال نہیں ہوا۔ دیگر تعیناتیوں کے مطابق محمد یونس خان کو عراق، مسعود خالد جنوبی کوریا، سجاد کامران ازبکستان، عبدالمالک عبداللہ سینیگال، جبکہ ایم سعید خالد کو بیلجیئم کے لیے نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ترکی میں پاکستانی سفیر شیرافگن خان کو وزارت میں ’خصوصی سیکریٹری‘ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ پہلی بار تشکیل دیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||