لاہور میں ہیروں کی نیلامی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں کسٹم انٹیلی جنس نے تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپے میں ہیروں کی نیلامی کی جنہیں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد نے سب سے زیادہ بولی دے کر خرید لیا۔ کسٹم انٹیلی جنس نے یہ ہیرے انیس سو پچانوے میں لاہور ائیرپورٹ پر ایک غیر ملکی سمگلر سے پکڑے تھے۔ کسٹم کے ان ضبط شدہ ہیروں اور زیورات کی نیلامی میں کراچی کے معروف جوہریوں نے بھی شرکت کی۔ بولی ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے شروع ہوئی اور کراچی کے عارف کریم نے تین کروڑ اکتیس لاکھ روپے کی دوسری بولی لگائی۔ تاہم سیٹھ عابد نے تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر یہ ہیرے اور زیورات حاصل کرلیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||