مبشر زیدی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد |  |
 |  قازقستان کے سفارتکار اسلام آباد کے علاقے ایف سکس فور میں مقیم تھے |
قازقستان کے ایک سینیئر سفارت کار جنہیں نامعلوم مسلح افراد نے چند دن قبل اسلام آباد میں ان کے گھر میں گھس کر سر میں گولی مار دی تھی انتقال کر گئے ہیں۔ نامعلوم افراد قازقستان کے ڈپٹی قونصلر کو زخمی کر کے سفارت خانے کی گاڑی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ قازقستان کے ڈپٹی قونصلر شفر گلی اس وقت سے بے ہوشی کی حالت میں تھے۔ پولیس کے مطابق قازقستان کے ڈپٹی قونصلر شفر گلی واردات کے وقت اپنے گھر میں اکیلے تھے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ان کے سر میں سے گولی نکال لی تھی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں ہوئی تھی۔ |