قازقستان کے سفارتکار گولی لگنے سے زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد کے علاقے ایف سکس فور میں نامعلوم افراد نےقازقستان کے ڈپٹی قونصلر کے گھر میں گھس کران کو گولی مار دی اور سفارت خانے کی گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔ ایس پی انویسٹیگیشن احسان صادق نےبتایا کہ قازقستان کے ڈپٹی قونصلر شفر گلی اپنے گھر میں اس واردات کے وقت اکیلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملازم کل شام سات بجے چھٹی لے کر چلا گیا تھا اور آج صبح جب وہ واپس آیا تو گھر کا دروازہ مقفل پا کر اس نے سفارت خانے کو اطلاع دی۔ جب ایمبیسی سٹاف نے گھر کا دروازہ توڑا تو سفارتکار زخمی حالت میں پڑے ہوئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے ان کے سر میں سے گولی نکال لی ہے مگر ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||