BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 December, 2004, 09:33 GMT 14:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل

News image
پولیس کا دعویٰ ہے کہ آلۂ قتل برآمد کر لیا گیا ہے
ہفتے کی صبح فیصل آباد کے ایک گاؤں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے قتل کے الزام میں ایک شخص کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 653/4 گ ب میں نصف شب کے بعد صبح دو بجے کے قریب پیش آیا اور اس کی وجہ گھریلو جھگڑا ہے۔

تھانہ لنڈیانوالہ کی پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ ملک رفیق نامی شخص اور اس کے خاندان کے چھ افراد قتل ہوئے ہیں جن میں چار مرد اور تین عورتیں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو پہلے کوئی نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا گیا اور بعد میں استرے سے گردن کاٹ کر قتل کردیا گیا۔

پولیس نے قتل ہونے والے ملک رفیق کے بھتیجے اور داماد ملک اعظم کو شبے میں گرفتار کرلیا ہے اور اس کے پاس سے خون آلود کپڑے اور آلۂ قتل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی اپنے چچا اور سسر سے گھریلو ناچاقی تھی اور جو لوگ قتل ہوئے ہیں ان میں ملزم کی بیوی بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد