BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 December, 2004, 17:31 GMT 22:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور میں تاجروں کا احتجاج

سڑکوں پر احتجاج
تاجر برادری نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ کرنے کی صورت میں احتجاج جاری رہے گا
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں آج تاجر برادری نے مہنگائی اور پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔

’تاجر گرینڈ الائنس‘ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ دنوں زبردست اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ گزشتہ دس روز میں پشاور میں یہ دوسرا احتجاجی مظاہرہ ہے۔

بڑی تعداد میں مظاہرین نے ہشتنگری سے سوئیکارنو چوک تک پیدل مارچ کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ انہوں نے سیاہ پرچم اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

تاجر برادری کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں ایک ہفتے کے اندر قیمتوں میں کمی کا اعلان نہ کرنے پر اپنا احتجاج جاری رکھنے بلکہ اسے صوبائی سطح تک پھیلانے کی دھمکی بھی دی۔ مظاہرین نے سیاستدانوں کے اس عوامی مسئلہ پر خاموشی اختیار کرنے پر بھی تنقید کی۔

ملک میں حالیہ مہنگائی کی لہر کے خلاف عوامی سطح پر بظاہر اتنا شدید ردعمل سامنے نہیں آیا جتنا کہ توقع کی جا رہی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد