بُش کے بعد اب بلیئر سےمُلاقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر پرویز مشرف امریکی صدر جارج بُش سے ملاقات کے بعد لندن میں برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئےگا۔ صدر مشرف اپنے لاطینی امریکہ اور امریکہ دورے کے بعد برطانیہ پہنچ رہے ہیں۔ اس سے قبل صدر مشرف نے امریکہ میں صدر بُش سے ملاقات کی تھی جنہوں نے’القاعدہ کے خلاف کارروائی پر ان کو سراہا‘۔ صدر بُش سے ملاقات میں پاکستان کے صدر نے فلسطین کے مسئلے کے حل پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملسمانوں کی نظر میں اور ’دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ‘ کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کا حل بہت اہم ہے۔ صدر بُش نے انہیں مشرق وسطیٰ میں امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف پیش رفت کی یقین دہانی کروائی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||