وزیرستان: آٹھ فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں حکام کے مطابق آٹھ فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر مکین میں بھی اسی قسم کے ایک دھماکے میں تین سپاہی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جنوبی وزیرستان میں تازہ فوجی ہلاکتیں محسود علاقے میں ہوئی ہیں۔ علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوجی قافلے میں شامل ایک ٹرک جمعرات کو دوپہر ایک بجے کے قریب سکاوٹ قلعہ تیارزہ سے لدھا جا رہا تھا کہ کنیگرم کے علاقے میں سڑک پر پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے سے اس میں سوار آٹھ فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد سیکورٹی دستوں نے علاقے کا گھیراؤ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ فوجی حکام نے بتایا تھا کہ اب تک کی جنوبی وزیرستان میں جاری کارروائیوں میں ایک سو ستر سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ڈھائی سو سے زائد مشتبہ عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||