BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: امدادی رقم کا اعلان

پاک فوج
سکاؤٹ کیمپ پر بھی راکٹ داغے گئے ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سنیچر کو مقامی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ایک جرگے پر بمباری کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ادھر وانا میں کل رات ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد نے سکاؤٹ کیمپ پر راکٹ داغے ہیں لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

قبائلی عمائدین اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھا نوید ارشد کا درجنوں گاڑیوں پر مشتمل ایک تعزیتی جرگہ آج متاثرہ علاقے کوٹکی پہنچا۔ جرگے کے ہمراہ قبائلی روایت کے مطابق گیارہ دنبے بھی تھے جوکہ متاثرین کو دیے گئے۔

محسود علاقے کوٹکی پر گزشتہ منگل کے روز اس بمباری میں چودہ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

اس موقعے پر ملک نیاز خان کے خاندان نے حکومت پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ یہ ہلاکتیں سکیورٹی دستوں کی گولہ باری سے ہوئی ہے۔

جواب میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھا نوید ارشد نے منگل کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور ہلاک ہونے والوں کے لیے سات لاکھ روپے اور ایک وارث کے لیے کلاس فور کی نوکری جبکہ زخمیوں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سال مارچ سے لے کر اب تک حکومت ایسی ہلاکتوں کے معاوضے کے طور پر ایک کروڑ اسی لاکھ روپے قبائلیوں میں تقسیم کر چکی ہے۔ ان میں بعض ایسے افراد بھی تھے جنہیں آغاز میں دہشت گرد قرار دیا گیا تھا لیکن بعد میں بےگناہ ثابت ہونے پر مالی امداد دی گئی ہے۔

جرگے میں محسود قبائل نے حکومت کے ساتھ مل کر علاقے میں تلاشی کی مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں حکومت سے تعاون نہ کرنے والے کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ادھر صدر مقام وانا میں نامعلوم افراد نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب تین بجے کے قریب سکاؤٹ کیمپ پر تین راکٹ داغے۔ ان میں سے دو اپر کیمپ جبکہ ایک لوئر کیمپ میں گرا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ایک راکٹ ایک میجر کی خالی رہائش گاہ پر بھی گرا۔

جواب میں سکیورٹی دستوں نے مشرق کی جانب ایک گھنٹے تک شدید گولہ باری کی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد