وانا میں بم دھماکہ، دس فوجی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک دھماکے میں دس فوجی جن میں تین افسر بھی شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں۔ ان زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ منگل کی صبح وانا کے قریب محسود علاقے تیارزہ قلعہ میں ہوا۔ حکام کے مطابق سپاہی اسلحے کی صفائی کر رہے تھے کہ ایک دستی بم پھٹ پڑا جس سے دس سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ادھر گورنر سرحد لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ سید افتخار حسین شاہ نے منگل کے روز ٹانک شہر میں محسود قبائل کے ایک جرگے سے خطاب میں غیر ملکی عناصر کو قبائلی علاقوں سے نکال باہر کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقعے پر موجود قبائلیوں نے بھی اعتراف کیا ہے غیرملکی ان کے علاقوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے حکومت کو تعاون کا یقین دلایا۔ گورنر نے اس موقع پر تعاون کرنے والے قبائل کی تعریف کی اور گزشتہ دنوں ہلاک ہونے والے ایک جرگے کے اراکین کے لواحقین میں امدادی رقوم بھی تقسیم کیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||