BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 October, 2004, 09:05 GMT 14:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا میں فائرنگ سے تین ہلاک

News image
وانا میں سکاؤٹ فورس کے اہلکاروں نے سواریوں سے بھری ایک فلائنگ کوچ پر فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور تین کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

یہ واقعہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً گیارہ بجے پیش آیا جب کوچ اعظم ورسک سے وانا بازار کی طرف جا رہی تھی۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اعظم ورسک اور وانا کے درمیان قائم ایک چیک پوسٹ پر جب فلائنگ کوچ کو روکا گیا تو عثمان نامی لڑکے کی سکاؤٹ فورس کے اہلکاروں سے کسی بات پر تکرار شروع ہو گئی۔

اس موقع پر سکاؤٹ فورس نے عثمان کو کوچ سے نیچے اتار دیا جس کے فوراً بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی جس کے بعد ناکہ پر موجود ایک سپاہی نے فائرنگ کر دی اور نتیجتاً عثمان سمیت تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو وانا ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک ڈسپنسر اور ایک طبی اہلکار شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد