BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 October, 2004, 10:59 GMT 15:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فارمولا پاکستانی شہ سرخیاں

۔
پاکستان کے قومی اخبارات نے صدر جنرل پرویز مشرف کے پیش کردہ کشمیر حل پر مختلف سیاسی شخصیات اور کشمیری رہنماؤں کے بیانات کو صفحہ اوّل پر شائع کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کی شہ سرخی ہے: ’ کشمیری قیادت کی طرف سے صدر پرویز کی تجاویز کا خیر مقدم‘۔ جنگ نے یہ سرخی کشمیری رہنماؤں علی گیلانی، شبیر شاہ، عباس انصاری اور عمر فاروق کے بیانات کی روشنی میں شائع کی ہے۔

روزنامہ نوائے وقت نے علی گیلانی اور عباس انصاری کے بیانات پر مبنی خبر کی سرخی یوں لگائی ہے: ’اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف اور کشمیری وحدت کا خاتمہ قبول نہیں، حریت دھڑوں نے فیصلہ مسترد کر دیا‘۔

اگرچہ روزنامہ نوائے وقت کے صفحہ اول کی بیشتر خبریں کشمیر کے بارے میں ہی ہیں لیکن ان میں مشرف تجاویز کے خلاف بیانات اور تجزیے زیادہ نمایاں ہیں۔

اخبار نے اپنے اداریے میں بھی مشرف کی تجویز کو کشمیر کی تقسیم کا ناقابل قبول فارمولہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’جموں و کشمیر کے سات ریجنوں کی الگ حیثیت تسلیم کرنے کا مطلب بین الاقوامی سرحد کو جی ٹی روڈ تک لانا ہے اور منگلا کے پانی وبجلی سے ہاتھ دھونا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ صدر صاحب کی تجاویز سے لگتا ہے کہ انہوں نے کسی ہوم ورک اور کشمیری عوام کے موقف اور قربانیوں کو ذہن میں رکھے بغیر ایک ایسا فارمولا پیش کر دیا ہے جو سراسر بھارت اور امریکہ کے مفاد میں ہے اور جو کشمیری عوام کو پاکستان سے بدظن کرنے اور انہیں بھارت کی طرف دیکھنے پر مجبور کر سکتا ہے ۔‘

روزنامہ جنگ اپنے اداریے میں لکھتاہے کہ اب یہ امر ناگزیر ہے کہ اس مسئلے کا پر امن حل تلاش کیا جائے۔ روایتی اور جذباتی انداز فکر سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ مزید پیچیدگیاں اور مشکلات پیدا ہونگی۔ اخبار کہتا ہے کہ’ پورے کا پورا کشمیر کسی ایک فریق کے حوالے کر دیا جائے، اسے بحث کا مرکزبنانے پر اڑے رہنے سے اجتناب برتا جانا ضروری ہے‘۔

روزنامہ خبریں، دن، پاکستان اور ڈان نے کشمیر کی بجائے جنوبی وزیرستان پر بمباری کو مرکزی خبر بنایا ہے لیکن کشمیر کے حوالے سے بھارت کا موقف بھی شائع کیا گیا ہے اور کشمیر سے متعلق دیگر خبریں نمایاں ہیں۔

روزنامہ خبریں کے صفحہ اوّل کی ا یک خبر میں نقشے کی مدد سے کشمیر کی مذہبی اور جغرافیائی تقسیم کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور سرخی ہے: ’مقبوضہ کشمیر کے 4 اضلاع مسلمان، لداخ بدھ مت، جموں ہندو سکھ اکثریت‘۔۔تو ڈان نے سرخی لگائی ہے: ’ کشمیر تجاویز پر بھارت کا سرد رویہ‘ لیکن اسی اخبار نے اپنے اداریے میں پرویز مشرف کی تجاویز کو حقیقت پسندی کی سوچ کا آغاز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں فریقین کو اپنے روایتی موقف سے ہٹ کر نئے حل تلاش کرنا ہونگے۔

دی نیوز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام فریقین کو اپنے رویے میں لچک پیدا کرنا ہوگی۔

بدھ کے قومی اخبارات کے مجموعی تاثر کو یوں بیان کیا جانا شاید غلط نہ ہو کہ ’ کشمیر پر بحث کا آغاز ایک لمبے جمود سے بہر حال بہتر ہے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد