BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 October, 2004, 10:08 GMT 15:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوہری سائنسدان: حراست میں توسیع

ڈاکٹر محمد فاروق
ڈاکٹر فاروق کو گزشتہ سال تئیس نومبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر محمد فاروق کی نظربندی میں وفاقی نظرثانی بورڈ نے مزید نوے دن کی توسیع کردی ہے۔ ان پر غیر قانونی جوہری کاروبار میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

سپریم کورٹ کے دو ججوں نے سنیچر کے روز پاکستان سیکیورٹی ایکٹ انیس سو باون کے تحت زیر حراست ڈاکٹر فاروق کی نظربندی میں تین ماہ کی توسیع کا حکم جاری کیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ہمراہ کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز کے کئی ملازمین کو جوہری مواد کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کے شبہہ میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ڈاکٹر محمد فاروق کو گزشتہ سال تئیس نومبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا سمیت مختلف ممالک کو جوہری مواد، آلات اور ٹیکنالوجی فراہم کی۔

تقریباً دس ماہ سے زیر حراست ڈاکٹر فاروق کے خلاف تاحال کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا۔ ان کے ہمراہ گرفتار کیے جانے والے دیگر سائنسدان اور سیکیورٹی کے اہلکاروں کو چند ماہ قبل رہا کردیا گیا تھا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے غیر قانونی جوہری کاروبار میں ملوث ہونے کا اقرار کرتے ہوئے صدر جنرل پرویز مشرف سے معافی کی درخواست کی تھی۔

حکومت نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خلاف مقدمہ چلائے بغیر ان کی درخواست قبول کر لی تھی۔ تاہم اب بھی ان کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے اور ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔

زیرحراست سائنسدانوں اور سیکیورٹی سے منسلک سابق فوجی افسران کی رہائی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر شفیق نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت خراب ہے اور انہیں ایک ہفتہ قبل اچانک رات کو’کے آر ایل ہسپتال، میں طبی معائنے کے لیے لایا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد