BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 September, 2004, 17:16 GMT 22:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سترہویں ترمیم: اے آر ڈی کی مہم

اتحاد برائے بحالئ جمہوریت کا ایک جلسہ
اتحاد برائے بحالئ جمہوریت کا ایک جلسہ
اتحاد برائے بحالئ جمہوریت نے ملک میں سترہویں ترمیم کے خلاف ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس اتحاد کے قائدین نے کہا ہے کہ وردی کا معاملہ تو دور کی بات ، وہ جنرل پرویز مشرف کو آئینی صدر ہی تسلیم نہیں کرتے ہے۔

کوئٹہ میں آج اتحاد برائے بحالئی جمہوریت کے سربراہ اجلاس کے بعد اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد کے چیئرمین مخدوم امین فہیم، وائس چیئر پرسن تہمینہ دولتانہ اور دیگر قائدین نے کہا ہے کہ وہ وردی کے معاملے پر مجلس عمل کا ساتھ نہیں دیں گے بلکہ وہ سترہویں ترمیم کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان کے ساتھ سترہویں ترمیم کے خلاف مہم میں ساتھ دینا چاہتا ہے تو وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف غیر آئینی طور پر صدارت کی کرسی پر آئے ہیں اس لیے اس وقت وہ صرف وردی کے خلاف ہی نہیں بلکہ سترہویں ترمیم کے خلاف ہیں، اس میں وردی کا معاملہ بھی شامل ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اتحاد کے جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ یہ تحریک کل یعنی منگل کے روز سے شروع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جلسے منعقد کیے جائیں گے، اخباری کانفرسز کی جائیں گی اور ملک کے مختلف علاقوں میں وکلاء سے خطاب کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل یعنی منگل کے روز کوئٹہ میں وکلاء سے خطاب کیا جائے گا جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو جلد ہی ایک پروگرام ترتیب دے گی۔

اے آر ڈی نے وانا آپریشن اور بلوچستان میں فوجی کاروائیوں کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے وہ یہاں سیاسی تنظیموں سے مل رہے ہیں اور ان کے قائدین سے رابطے کر رہے ہیں۔

اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ اس بارے میں منگل کے روز بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے اور دیگر اراکین سے ملاقات کریں گے۔ وانا آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ فوجی کارروائیاں امریکہ کی ایماء پر کی جا رہی ہیں جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد