’فوج کا سربراہ صدر ہو سکتا ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہاہے کہ ملک کا آئین صدر مملکت اور فوج کے سربراہ کا عہدہ ایک شخص کے پاس ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ بی بی سی اردو سروس کو اسلام آباد میں ایک انٹرویو کے دوران شوکت عزیز نے کہا کہ جہموریت یا کسی بھی پالیسی میں ہر ملک کا اپنا ایک مزاج ہوتا ہے اور جو چیز پاکستان کے لیے بہتر ہے اس کے مطابق کام ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی جمہوریت میں ملک کا صدر قانونی طور پر فوج کا سربراہ ہو سکتا ہے۔ صدر مشرف کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ شوکت عزیز نے کہا کہ انہوں نے صدر مشرف کو ہمیشہ بڑے دِل کا انسان پایا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف چاہتے ہیں کہ اچھے لوگ پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالیں اور ملک کو آگے لے کر چلیں۔ صدر مشرف کے پاس اختیارات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شوکت عزیز نے کہا کہ وہ سربراہ مملکت ہیں، ان کا بہت اہم کردار ہے اور اسی وجہ سے ان کی بہت عزت بھی ہے۔ (تفصیلی انٹرویو آپ منگل کی شب ریڈیو پروگرام سیربین میں سن سکتے ہیں) |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||