BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 September, 2004, 07:40 GMT 12:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزراء کی تعداد انسٹھ

شوکت عزیر کی کابینہ کا شمار بھی پاکستان کی تاریخ کی چند بڑی کابیناؤں میں ہوتا ہے
شوکت عزیر کی کابینہ کا شمار بھی پاکستان کی تاریخ کی چند بڑی کابیناؤں میں ہوتا ہے
وزیر اعظم شوکت عزیز کی کابینہ کی تشکیل کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کو
ایک وفاقی وزیر اور چھبیس وزراء مملکت نے حلف اٹھالیا ہے اور اس طرح کابینہ میں شامل کل وزراء کی تعداد انسٹھ ہو گئی ہے۔

ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدر جنرل پرویز مشرف نے وزراء سے حلف لیا۔

بتیس وفاقی وزراء پہلے ہی حلف اٹھا چکے ہیں۔

سنیچر کے روز حلف اٹھانے والے اکیلے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن ہیں جو حکمران مسلم لیگ کے رکن اسمبلی ہیں، سابقہ کابینہ میں وہ وزیر مملکت تھے۔

دوسرے مرحلے میں حلف اٹھانے والوں میں بھی اکثریت حکمران مسلم لیگ کے اراکین کی ہے اور بیشتر نوجوان اراکین کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

تینتیس وفاقی وزراء میں زبیدہ جلال واحد خاتون وزیر ہیں جبکہ پچیس وزراء مملکت میں پانچ خواتین وزراء انیسہ زیب طاہر خیلی، غلام بی بی بھروانہ، حنا ربانی کھر، بیگم شہناز شیخ، سمیرا ملک شامل ہیں۔

انیسہ زیب آفتاب شیرپاؤ گروپ کی تھیں، جبکہ غلام بی بی بھروانہ عمومی نشست پر کامیاب ہوئی تھیں۔ شہناز شیخ بینظیر بھٹو کی پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئیں اور بعد میں پیٹریاٹ میں شامل ہوگئیں تھیں جبکہ ثمیرا ملک سردار فاروق احمد لغاری کی بھانجی ہیں۔

سنیچر کو حلف اٹھانے والوں میں پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے سابقہ کابینہ میں شامل دو وزراء مملکت رئیس منیر احمد اور خالد احمد خان لوند شامل نہیں، انہیں فارغ کردیا گیا ہے۔

حلف اٹھانے والے پچیس وزراء مملکت میں علی اسجد ملہی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، ملک امین اسلم خان، علی نواز خان مہر، انجنیئر امیر مقام، حامد یار ہراج، اسحاق خان خاکوانی، محمد علی درانی، مخدوم خسرو بختیار، محمد علی ملکانی، سردار محمد آصف نکئی، رضا حیات ہراج، محمد نصیر مینگل، عمر ایوب خان، انجنیئر ایم شاہد جمیل قریشی، شاہد اکرم بھنڈر، ڈاکٹر وسیم شہزاد، عمر احمد گھمن، طارق عظیم خان، زاہد حامد اور چودھری ظفراقبال وڑائچ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ظفراقبال وڑائچ چند ماہ قبل پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی تھے مگر اختلافات کی بنا پر مستعفی ہوکر دوبارہ حکمران مسلم لیگ کی ٹکٹ پر رحیم یار خان سے منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد