وانا: ایک فوجی ہلاک آٹھ زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان ایجینسی میں فوجی کیمپ پر میزائیل حملے میں ایک فوجی ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ وانا سے بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ رات دو بجے وانا میں سکاوٹ کیمپ میں قائم فوجی کیمپ پر میزائیل حملہ کیا گیا جس میں کم از کم ایک فوجی ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں دو کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو وانا میں فوجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ میزائیل حملے کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں توپوں سے گولے برسائے جس سے املاک کو نقصان ہوا لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ جہاں میزائیل گرے وہاں سے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفاتر صرف دو سو گز دور ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||