BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 August, 2004, 11:35 GMT 16:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عزت سے عہدہ چھوڑ رہا ہوں‘

News image
سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی چوہدری شجاعت حسین کو وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دینے پر مبارکباد دے رہے ہیں
چودھری شجاعت حسین نے پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب جمعہ ستائیس اگست کو ہوگا اور اٹھائیس اگست کی صبح نئے قائد ایوان بطور وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

انہوں نے یہ اعلان بدھ کے روز قومی اسمبلی سے بطور وزیراعظم الوداعی خطاب میں کیا۔ جس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔

چودھری شجاعت نے اپنے تقریر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے وزیراعظم ہیں جو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عزت اور شان سے عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے دعائیہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے تاکہ تمام مسائل کا حل اتفاق رائے سے پارلیمینٹ کے اندر تلاش کیا جاسکے۔

انتیس جون کو بطور وزیراعظم حلف لینے والے چودھری شجاعت حسین نے اٹھاون دن اس عہدے پر رہنے کے بعد مستعفی ہوتے ہوئے بتایا کہ شوکت عزیز آئندہ چند دنوں میں نئے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے اپنا استعفی صدر جنرل پرویز مشرف کو پیش کر دیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ آئندہ کابینہ میں کئی نئے وزراء شامل کیے جائیں گے اور اس میں کچھ موجودہ وزرا کے شامل نہ ہونے کا امکان بھی ہے۔ نئی کابینہ تین ستمبر تک حلف اٹھائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کو چار ستمبر کو بھارت سے مذاکرات کے لیے دِلّی جانا ہے جہاں پانچ اور چھ ستمبر کو وزراء خارجہ کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

شیخ رشید کے مطابق جمعرات کو نئے قائدِ ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی داخل ہوں گے اور جانچ پڑتال کے بعد اسی دن شام تک امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب جمعہ ستائیس اگست کو ہوگا اور اٹھائیس اگست کی صبح نئے قائد ایوان بطور وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد