BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 June, 2004, 08:03 GMT 13:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

شجاعت حسین
شجاعت حسین قومی اسمبلی میں
پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طور پر چودھری شجاعت حسین نے حلف اٹھا نے کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔ حکومت کے حامی 189 اراکین اسمبلی نے ان پر بطور وزیراعظم اعتماد ظاہر کیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین کو قائد ایوان بنانے کے حق میں منگل کے روز 190 اراکین نے ووٹ دیے تھے لیکن اعتماد کے ووٹ کے دوران انہیں ایک ووٹ کم ملا۔

ووٹ کے بعد چودھری شجاعت نے سرکار کے حامی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج سے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ ان کا شروع سے فلسفہ ہے کہ ’ جیو اور جینے دو‘ ، اور وہ اس پر ہی عمل پیرا رہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’صدر مشرف کی بھارت سے مذاکرات کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے امن کی طرف پیش قدمی کرتے رہیں گے ،۔

نئے وزیراعظم نے ایوان سے درخواست کی کہ معاشرے سے جھوٹ اور الزام تراشی کے خاتمے کے لئے قانون سازی کی جائے۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہہ دیا کہ وہ وزارت قانون کو ہدایت کرتے ہیں کہ ایسا قانون بنائے جس میں جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کرنے والے کو سخت سزا دی جا سکے۔

انہوں نے صدر مشرف کی کئی مرتبہ تعریف کی جبکہ ان کے بقول ملک میں اقتصادی ترقی پر انہوں نے وزیر خزانہ اور مستقبل کے وزیراعظم شوکت عزیز کی بھی تعریف کی۔

قبل ازیں ایوان صدر میں صدر جنرل پرویز مشرف نے ان سے حلف لیا تھا ۔حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ ، پارلیمینٹرینز ، مسلح افواج کے سربراہان اور سینیئر سول و فوجی افسران بھی موجود تھے۔

ایوان صدر میں وزیراعظم کے حلف کے بعد ستائیس رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔ جس میں بیس وفاقی اور سات مملکتی وزراء شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد