BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 June, 2004, 16:30 GMT 21:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شجاعت کے خلا ف درخواست واپس

شجاعت
چوہدری شجاعت کے خلاف درخواست کے خلافِ ضابطہ ہونے کی خبر ان کے قائدایوان منتخب ہونے کے بعد آئی ہے
پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر نے قومی اسمبلی کے نو منتخب قائد ایوان چودھری شجاعت حسین کی نااہلی کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواست خلاف ضابطہ قرار دے کر واپس کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے لیےاسپیکر اور سینیٹر کی نااہلی کے لیے چیئرمین سینیٹ جب تک معاملہ ان کے پاس نہیں بھیجیں گے اس وقت تک وہ کسی ایسی درخواست پر غور نہیں کر سکتے۔

قبل ازیں منگل کی سہ پہر پیپلزپارٹی پارلیمیٹیرینز کے رہنما مخدوم امین فہیم کی طرف سے پارٹی رہنما راجا پرویز اشرف اور ان کے وکیل بابر اعوان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے پاس چودھری شجاعت کی نا اہلی کی درخواست داخل لکی تھی ۔ اس موقعہ پر پیپلز پارٹی کے کئی اراکین اسبملی بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی کے وکیل نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے نافذ کردہ الیکشن آرڈر 2002 کے مطابق کوئی ایسا شخص جس نے خود یا ان کی بیگم یا بچوں کے نام پر لیا گیا بیس لاکھ روپے سے زائد کا قرضہ ڈیفالٹ کیا ہو یا معاف کرایا ہو وہ کسی بھی عوامی عہدے کے لیےاہل نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے ہی منظور کرائے گئے قانون کا اب چودہری شجاعت کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں چودہ جون دو ہزار تین کو وزیر خزانہ شوکت عزیز کی جانب سے پیش کردہ تحریری معلومات میں بتایا گیا تھا کہ چودہری شجاعت حسین اور ان کی بیگم خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ پنجاب شوگر ملز کے ڈائریکٹر ہیں ۔
سرکاری معلومات میں بتایا گیا تھا کہ اس مل کے نام پر لیے گئے تین کروڑ اٹھہتر لاکھ روپوں کا قرضہ معاف کرایا گیا ہے ۔
بابر اعوان کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انہیں بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر لاہور میں ہیں اور وہ انہیں آگاہ کردیں گے۔

یاد رہے کہ ایسا ہی اعتراض پیپلز پارٹی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے کاغدات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر بھی کیا گیا تھا جو مسترد کردیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد