BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 August, 2004, 08:09 GMT 13:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرکاری نتائج کا اعلان

شوکت عزیز دونوں نشتوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائیں ہیں
شوکت عزیز دونوں نشتوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائیں ہیں
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے اٹک اور تھرپارکر کے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ کے امیدوار شوکت عزیز کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور وہ بطور رکن قومی اسمبلی جمعہ کی شام حلف اٹھا رہے ہیں۔ قانون کے مطابق رکن اسمبلی کے حلف سے قبل ایوان بالا سینیٹ کی رکنیت سے انہیں مستعفی ہونا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے جمعہ کے روز ایک اخباری کانفرنس میں سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ کے امیدوار شوکت عزیز دونوں حلقوں سے کامبیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 سے کل آٹھ امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا، شوکت عزیز نے چھتر ہزار ایک سو چھپن ووٹ جبکہ حزب اختلاف کے امیدوار ڈاکٹر سکندر حیات نے انتیس ہزار چار سو ستانوے ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ اس حلقے سے دیگر چھ امیدواروں کے حاصل کردہ جملہ ووٹ پندرہ سو کے لگ بھگ ہیں۔

صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے حلقہ 229 سے شوکت عزیز نے ایک لاکھ چون ہزار سات سو پینسٹھ ووٹ حاصل کیے جبکہ حزب اختلاف کے امیدوار ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے دس ہزار سات سو بتیس ووٹ حاصل کیے۔

شوکت عزیز پر قوانین کے مطابق لازم ہوگا کہ وہ رکن اسمبلی کا حلف اٹھانے سے قبل ایوان بالا یعنی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں۔یاد رہے کہ شوکت عزیز کو حکمران جماعت مسلم لیگ نے وزارت اعظمیٰ کے لیے نامزد کر رکھا ہے اور وہ آئندہ ہفتے بطور وزیراعظم ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق شوکت عزیز جو کہ اس وقت سینیٹر اور وفاقی وزیر خزانہ ہیں جیسے ہی ایوان بالا سینیٹ کی نشست سے آج مستعفی ہوں گے اس کے ساتھ ہی وہ وزیر خزانہ بھی نہیں رہیں گے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ رکن اسمبلی کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد وہ وزیر خزانہ کا دوبارہ حلف لیتے ہیں یا کہ وزارت خزانہ چند روز بغیر وزیر کے چلے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد