BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 August, 2004, 12:13 GMT 17:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کا پہلا وڈیو ٹرائل

لاہور ہائی کورٹ
لاہور کی سیشن عدالت میں پاکستان کا پہلا وڈیو ٹرائل شروع ہو رہا ہے جس میں جج کمرہ عدالت میں رہے گا اور ملزم جیل میں۔

لاہور کے سیشن جج عبدالسلام خاور نے بی بی سی کوبتایا کہ لاہور کی سیشن عدالت میں ایک کمرہ میں وڈیو کانفرنسنگ کے آلات نصب کیے جارہے ہیں اور دوسری طرف لاہور کی ضلعی کیمپ جیل میں یہ آلات لگائے گئے ہیں۔

جج کا کہنا ہے کہ اس وڈیو ٹرائل کی ضرورت اس لیےمحسوس کی گئی کہ جب عادی مجرم کمرہ عدالت میں لائے جاتے ہیں تو امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ رہتا ہے اور اسی طرح بعض بڑی سیاسی مقدمات میں سیاسی رہنماؤں کو کمرہ عدالت میں لانے سے ماحول خراب ہوسکتا ہے اس لیے اسی مقدمات کا وڈیو ٹرائل کیا جاۓ گا۔

انھوں نے کہا کہ اب تک ایسے مقدمات میں جیل کے اندر سماعت کی جاتی تھی لیکن اب سماعت کمرہ عدالت میں ہوا کرے گی۔

انھوں نے بتایا کہ وڈیو ٹرائل میں جج کمرہ عدالت میں رہے گا اور ملزم جیل کے ایک کمرہ میں جبکہ وکیل صفائی کو اختیار ہوگا کہ وہ جیل میں ملزم کے پاس رہے یا کمرہ عدالت میں۔ یہ سب لوگ وڈیو نظام کی وجہ سے ایک دوسرے کو دیکھ سکیں گے اور ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد