BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 August, 2004, 02:48 GMT 07:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: القاعدہ اجلاس کی تردید
اوسامہ کی ایک فائل فوٹو
اوسامہ کی ایک فائل فوٹو
پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے امریکی جریدے ٹائم میگزین میں صدر مشرف کے حوالے سے القاعدہ کے ’سربراہ‘ اجلاس کے بارے میں چھپنے والی خبر کو ’فکشنل‘ یا خیالی قرار دیا ہے۔

میجر جنرل شوکت سلطان نے بی بی سی سے انٹرویو میں اس بات کی تردید کی ہے کہ القاعدہ کے رہنماؤں یا سرکردہ ارکان کا کوئی اجلاس اس سال مارچ میں پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں ہوا تھا۔

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ القاعدہ کے مبینہ کمپیوٹر ماہر نعیم نور خان سے دہشت گردی کے کسی نئے منصوبے کا علم ہوا تھا۔ انہوں نے کہا ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے پتہ چلتا ہو کہ دہشت گردی کے کسی نئے حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نعیم نور خان کے کمپیوٹر سے پرانے نقشے اور پرانی معلومات ملی تھیں جو کہ باقی ممالک کو بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نعیم نور خان نے دوران تفتیش یہ انکشاف کیا تھا کہ اسی سال فروری اور مارچ میں ان سے برطانیہ میں مقیم عیسیٰ الہندی اور ایک اور شخص جو کہ بم بنانے کا ماہر تھا ملنے آئے تھے۔ یہ ملاقاتیں کب اور کہاں ہوئیں اس کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد