BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 August, 2004, 06:39 GMT 11:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایم ایم اے کے تین مقامی گرفتار
News image
پاکستان میں القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں مزید گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔
فیصل آباد میں پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے ایک مشترکہ آپریشن میں میں متحدہ مجلس عمل کے تین مقامی رہنماؤں کو القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے جانے والوں میں فیصل آباد سے ایم ایم اے کے صدر قاری عبید اللہ گرمانی بھی شامل ہیں۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر ان کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حقائق سامنے لے کر آئے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس، مقامی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے فیصل آباد میں گاؤ شالا موڑ کے قریب مبارک مسجد پر ایک مشترکہ آپریشن کیا۔

اس آپریشن کے دوران متحدہ مجلس عمل کے فیصل آباد کے صدر اور جمیعت علمائے اسلام (سمیح الحق) گروپ کے رہنما قاری عبید اللہ گرمانی کو گرفتار کر کیا گیا۔

جبکہ ایم ایم اے کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے مبارک مسجد کے قاری نور محمد اور مسجد سے منسلک ان کے مدرسے کے نگران قاری امام دین کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

تاہم پولیس یا سرکاری طور پر ان کی گرفتاریوں کی وضاحت نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد