BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 August, 2004, 07:01 GMT 12:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا میں فوج پر حملے، کئی زخمی

وانا میں فوج
یوم آزادی کے موقع وانا میں فوجی ٹھکانوں پر حملے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا اور گرد و نواح میں کل رات نصف شب مختلف اطراف سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ان تازہ حملوں میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

وانا کے رہائشیوں نے بی بی سی کے نامہ نگار کو بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے کل رات چودہ اگست کا دن شروع ہوتے ہی شہر کے اردگرد پہاڑوں سے فوجی ٹھکانوں پر وقفے وقفے سے راکٹ برسائے۔ یہ سلسلہ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک جاری رہا۔

عینی شاہدین کے مطابق کئی راکٹ شہر کے مغرب میں واقع زڑی نور فوجی کیمپ، سکاوٹس کیمپ اور ہوائی اڈے میں گرے۔ سرکاری فوجوں نے جوابی کارروائی میں بھی گولہ باری کی۔ ان جھڑپوں کے دوران شہری آبادی پر بھی گولے اور راکٹ گرے۔

ان حملوں سے نقصانات کے بارے میں کوئی سرکاری بیان تو سامنے نہیں آیا ہے البتہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانچ افراد جن میں ایک فوجی بھی شامل ہے زخمی ہوئے ہیں۔

وانا میں آج کرفیو کا سا سماں ہے اور حالات کشیدہ بتائے جاتے ہیں۔

شکئی کے شمال میں منتوئی اور سنتوئی سے بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں القاعدہ ارکان کے خلاف آپریشن کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور آئے دن فوج اور قبائلی باغیوں میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جس میں اب تک ایک درجن سے زیادہ فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

حکومت کا موقف ہے کہ کچھ قبائیلوں نے اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو اس علاقے میں پناہ دے رکھی ہے ۔ القاعدہ کے ایک لیڈر نیک محمد بھی ایک فوجی کارروائی میں ہلا ک ہو چکے ہیں ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد