BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 August, 2004, 04:59 GMT 09:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور:234 غیر ملکی زیر حراست

News image
حکام کا خیال کا کہنا ہے کہ وہ ان غیر ملکیوں کو حراست میں لے رہے جو غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں
لاہور میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف ایک آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اڑھائی ہفتہ کے دوران دو سو چونتیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جن لوگوں حراست میں لیا گیا ہے ان کے خلاف امیگریشن کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق بعض زیر حراست افراد کے سلسلے میں ان کے سفارتخانوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور انہیں ملک سے نکالنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی آپریشن لاہور آفتاب چیمہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے نصف کے قریب کو جیل بھجوا دیا گیا ہے اور کچھ نے اپنی ضمانتیں کرا لی ہیں جب کہ کچھ کو ان کے سفری کاغذات دیکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جن سے ابھی تفتیش کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق ان گرفتاریوں کی زد میں وہ لوگ آرہے ہیں جن کے پاس ویزے نہیں ہیں، ویزے زائد المعیاد ہوچکے ہیں، یا ان کے پاس ویزہ تو صرف وفاقی دارالحکومت کا تھا لیکن وہ لاہور میں قیام پذیر تھے یا پھر وہ تعلیمی ویزے پر لاہور مقیم ہیں لیکن ان کا کسی تعلیمی ادارے میں کوئی باقاعدہ داخلہ نہیں ہے۔

پولیس کی مخلتف ٹیمیں شہر بھر میں مختلف مقامات پر غیر ملکیوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مار رہی ہے اور خاص طور پر ریلوے سٹیشن لاری اڈے کے نزدیکی ہوٹلوں کی تلاشیاں لی جا رہیں ہیں ۔

لاہور کے میسن روڈ سے بھی چند گرفتاریاں ہوئی ہیں۔گرفتار ہونے والوں میں مخلتف اقوام کے لوگ شامل ہیں لیکن زیادہ تعداد افریقی ممالک کے باشندوں کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ان افراد کی گرفتاری کے بعد ان سے پوچھ گچھ بھی کی جاتی ہے اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ کہیں ان میں سے کسی کا تعلق کسی شدت پسند تنظیم سے تو نہیں ہے؟

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد