لاہور سے بارہ غیر ملکی طلباء گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ رز لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بارہ غیرملکیوں کو مختلف دینی مدرسوں سے گرفتار کرلیا۔ ان پر ویزے کی مدت گزر جانے کے باوجود پاکستان میں رہنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ لاہور میں پچھلے ایک ماہ سے غیرملکیوں کو گرفتار کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے جس کا نشانہ زیادہ تر افریقی ملکوں کے باشندے بنے۔ جمعرات کے روز پولیس اور دوسری حکومتی ایجنسیوں نے مختلف دینی مدرسوں کے ہاسٹلوں سے بارہ غیرملکی افراد کو حراست میں لیا۔ ان ملزموں کا تعلق نیپال، سری لنکا، ترکی، یوگنڈا، سوڈان، نائجیریا اور تنزانیہ سے بتایا جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سب لوگ راۓ ونڈ کے تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آئے تھے لیکن واپس نہیں گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||