 |  حکومت امریکہ کو خوش کرنے کے لیے سب کچھ کر رہی ہے |
پاکستانی سیاستدان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بیشتر لوگ دہشت گردی کے خلاف حکومت کے کردار کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں۔ بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں عمران نے کہا کہ عام تاثر ہے کہ پچھلے ہفتے میں مبینہ القاعدہ کے ارکان کی گرفتاریوں کا تعلق حقیقت میں صدر مشرف کی امریکی حمایت پر انحصار سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں تفتیش پائی جاتی ہے کہ حکام نے گرفتار ہونے والے افراد کوابھی تک عدالت میں پیش نہیں کیا۔ تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ اصلی القاعدہ کے ارکان کو پکڑنا چاہیے لیکن لوگوں کا خیال ہے کہ جس طرح سے حکومت اس مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے وہ کسی بھی طرح سے پاکستان کے لیے سود مند ہوگا۔ |