پنجاب میں فصلوں کی انشورنس ہوگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیرِ اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے جمعرات کو یہ اعلان کیا ہے کہ پنجاب بینک کے ذریعے صوبہ میں فصلوں اوران کے ساتھ ساتھ کسانوں کی انشورنس کا نظام شروع کیا جارہا ہے۔ اگر اس اعلان پر عمل ہوا تو یہ ملک میں پہلی بار ہوگا کہ فصلوں کی انشورنس کی جائے گی۔ بینک آف پنجاب کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلی نے اس انشورنس اسکیم کے خد وخال کی وضاحت تو نہیں کی تاہم انھوں نے کہا کہ اس انشورنس نظام کی وجہ سے خشک سالی، بارش ، سیلاب، طوفان اور ٹڈی دل کے حملوں جیسی آفات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے نتیجہ میں کسان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ انشورنس کی ابتدا چھوٹے کاشتکاروں سے کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب بینک اپنی شاخیں یونین کونسل کی سطح تک کھولے اور تحصیل کی سطح پر مزید شاخیں کھولی جائیں۔ انھوں نے بینک آف پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ لائیو اسٹاک شعبے کےلیے بھی خصوصی پیکج تیار کرے جس کے تحت دیہی عوام کو قرضے دیے جائیں اور مویشیوں کی انشورنس بھی کی جائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||