BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 July, 2004, 15:13 GMT 20:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوجی ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

وانا
وانا میں دو دن سے جھڑپیں جاری ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک فوجی ٹرک کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے مغرب میں اعظم ورسک کے علاقے کی جانب جانے والے ایک فوجی ٹرک کو یہ حادثہ پیر کی صبح تقریباً سات بجے کے قریب پیش آیا۔

ٹرک میں سوار چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے بقول دھماکے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

اس واقعہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب وانا، شکئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں فوجی چوکیوں سے القاعدہ کے مشتبہ افراد اور ان کے حامیوں کے ٹھکانوں پر آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے گولے داغے جاتے رہے۔

تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکام بھی اس بارے میں لب کشائی سے گریز کر رہے ہیں۔

ادھر پیر کو قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کے نگران محمود شاہ آج دیگر مقامی عمائدین کے ساتھ وادی شکئی میں فرنٹیئر کور کے فوجیوں کے ساتھ داخل ہوئے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق ان فوجیوں کا مقامی قبائل نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقعہ پر چھ لاکھ روپے مالیت کی خوردنی اجناس بھی مقامی لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔

یہ تقریب گزشتہ دنوں شکئی کی چار قوموں کی جانب سے حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد منعقد ہوئی ہے۔

دریں اثناء حکام نے وانا میں گزشتہ فروری میں فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے عام شہریوں میں امدادی رقوم کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد