BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 July, 2004, 00:13 GMT 05:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اٹک سے پیپلز پارٹی کا امیدوار نامزد

مخدوم امین فہیم اور ظفر گھاگھرا
مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ اٹک سے متفقہ امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے
پیپلز پارٹی پنجاب کے ترجمان کے مطابق اٹک کے قومی اسمبلی کے حلقہ انسٹھ سے ضمنی انتخاب میں حکمران پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار اور وزیر خزانہ شوکت عزیز کے مقابلہ پر پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر سکندر حیات کو اپنا امیدوار بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

پیپلز پارٹی کا یہ فیصلہ اتحاد برائے بحالی جمہوریت کی طرف سے گزشتہ روز کیے گئے اس اعلان کے بعد آیا ہے کہ اٹک سے اتحاد کا متفقہ امیدوار ہوگا جس کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے ترجمان نوید چودھری نے بی بی سی کو بتایا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی طرف سے ڈاکٹر سکندر حیات کو قومی اسمبلی کا امیدوار بنانے کی سفارش کی گئی تھی جس کی پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو نے منظوری دے دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے چار لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور اب باقی تین لوگ بیس جولائی سے پہلے اپنے کاغذات واپس لے لیں گے۔ ان تین افراد میں چودھری غلام عباس ، نوید چودھری اور راجہ اشرف پرویز شامل ہیں۔

ڈاکٹر سکندر حیات کا تعلق حسن ابدال سے ہے اور اکتوبر سنہ دو ہزار دو کے عام انتخابات میں انھوں نے چالیس ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

گو اتحاد برائے بحالی جمہوریت کے چیئرمین مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ اتحاد اٹک سے متفقہ امیدوار نامزد کر دے گا لیکن اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے بیچ اس معاملہ پر اختلافات ہونے کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد