’حزبِ اختلاف کو خوش ہونا چاہیئے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طور پر چودھری شجاعت حسین نے حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ ، پارلیمینٹرینز ، مسلح افواج کے سربراہان اور سینیئر سول و فوجی افسران بھی موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد سرکاری میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کو احتجاج کے بجائے خوش ہونا چاہیے کیونکہ ان کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اقتدار کی منتقلی انتہائی آسانی سے ہوئی ہے۔ سیاہ شیروانی میں ملبوس نئے وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ صدر مشرف کے متعارف کردہ اصلاحات اور تمام پالیسیاں جاری رکھیں گے۔
واضع رہے کہ چودھری شجاعت حسین نے نامزدگی کے اعلان کے بعد بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے خصوصی ملاقات میں کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے اور نہ صرف حکومتی بلکہ جماعتی سطح پر بھی روابط کو مضبوط کرنے کے اقدامات کریں گے۔ ایوان صدر میں وزیراعظم کے حلف کے بعد ستائیس رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔ جس میں بیس وفاقی اور سات مملکتی وزراء شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||