جوہری مذاکرات سے لاتعلق | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل طور پر اعتماد بحال کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے مسئلہ پر مذاکرات پُرخلوص انداز میں جاری رکھے جائیں۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھی اکثر قائدین بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں اعتماد کی فضا بحال ہو سکتی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر ہی فلیش پوائنٹ ہے جس پر دونوں ملک ماضی میں جنگیں بھی لڑ چکے ہیں اور مستقبل میں بھی اس مسئلہ پر جنگ کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ نئی دلی میں جوہری ہتھیاروں کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکرات پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں لوگوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ اس کا ایک بڑا ثبوت یہ ہے اخبارات نے ان مذاکرات کے حوالے سے بہت کم خبریں شائع کی ہیں۔ سری نگر اور جموں سے چھپنے والے اخبارات میں ان مذاکرات کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||