’امن مذاکرات جاری رہیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ کانگریس کی قیادت والی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد برطانیہ کے اپنے پہلے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے اگلے ہفتے پاکستان کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی وزیرِ خارجہ جیک سٹرا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں نٹور سنگھ نے عراق میں بھارتی افواج بھیجنے کے اپنی حکومت کے موقف کا اعادہ کیا۔ جیک سٹرا نے کہا کہ انہوں نے بھارتی افواج کو عراق بھیجنے کی کوئی درخواست نہیں کی کیونکہ وہ اس مسلے پر بھارت کا موقف جانتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ چاہتے ہیں کہ اس ماہ کے اواخر میں عراق کی عبوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے بعد اقوامِ متحدہ کی منظور شدہ کثیرا لملکی امن فوج میں مزید ممالک اپنی افواج بھیجیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||