بھارت: مذاکرات ملتوی کئے جائیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکومت نے پاکستان سے کہا ہے کہ جوہری معاملات پر دو طرفہ اعتماد بڑھانے کے لئے پچیس اور چھبیس مئی کو ہونے والے مذاکرات ملتوی کئے جائیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ سیاسی سرگرمیوں اور قیادت کے تبدیل ہونے کے سبب نئے وزیر خارجہ نے ابھی کام کا آغاز نہیں کیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے مابین جوہری امور پر بات چیت کے حوالے سے ایک تجویز یہ بھی پیش کی گئی ہے کہ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے خارجی امور کے سکریٹریوں کے درمیان ہونے والے اجلاس سے دو روز پہلے منعقد کئے جا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لئے یہ بات بہت اہم ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اس بات کا خواہش مند ہے دونوں ممالک کے خارجی امور کے سیکریٹریوں کے درمیان مذاکرات جلد کرائے جائیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||