پاکستان کو امن مذاکرات کی جلد توقع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع ہو پائیں گے۔ بھارت میں بی جے پی کی غیر متوقع شکست کے بعد ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پاکستان بھارت امن مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو جائے گے۔ پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے سوموار کو کہا کہ پاکستان کا وہ وفد جس کو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق پچیس مئ کو بھارت میں مذاکرات کے لیے جانا ہے ،اپنی تیاری مکمل کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک مذاکرات کی طے شدہ تاریخ میں تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا ہے۔ ترجمان نےکانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی اتحادی جماعتوں کی انتخابی فتح کے بعد کہا تھا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ امن مذاکرت جاری رکھے گی تاکہ تمام تصفیہ طلب معاملات، بشمول کشمیر ، حل کیے جا سکیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||