BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 May, 2004, 01:27 GMT 06:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب: گجرات میں سولہ افراد ہلاک
ڈونگا بونگا تھانہ
ماضی میں پولیس سے مایوسی کا اظہار تھانوں پر حملے کی صورت میں ہوا ہے
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ میں سولہ افراد ہلاک اور کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں فریقین کے علاوہ چند راہ گیر بھی شامل ہیں۔ پولیس نے اس واقعے کے بعد علاقہ میں بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

گجرات پولیس کے مطابق چند روز قبل نواحی گاؤں ’ مدینہ سیداں‘ کی رہائشی ایک خاتون کے گھر کو ایک شخص اشتیاق عرف شاکی کے گروہ کے لوگوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

اس بات کا بِلا شاہ گروہ کو رنج تھا۔ سنیچر کو دونوں فریقین صلح کے لیے اسی گاؤں کے ایک رہائشی فضلیت شاہ کے ڈیرے پر اکٹھے ہوئے۔

گجرات پولیس کے ایک اہلکار خورشید نے بتایا کہ اس پنچایت میں دونوں گروہوں میں صلح بھی ہوگئی تھی اور صلح نامہ پر دستخط بھی ہوگئے تھے تاہم پنچایت سے واپسی پر راستے میں دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

فریقین مسلح تھے انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی اور گاؤں کے گلی کوچوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ میں دونوں اطراف کے افراد ہلاک ہوئے جبکہ چند ایک بے گناہ بھی اس فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

ایک مقامی نامہ نگار کے مطابق فائرنگ کے بعد گاؤں کی گلیوں میں جگہ جگہ لاشیں اور خون بکھرا دکھائی دے رہا تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں اشتیاق عرف شاکی بھی شامل ہیں۔ جبکہ رات گئے تک تین ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ زخمیوں کو گجرات کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد