BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 November, 2003, 00:15 GMT 05:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈونگہ بونگہ میں کشیدگی برقرار

ڈونگہ بونگہ پولیس اسٹیشن
مشتعل مظاہرین نے ڈونگہ بونگہ کے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی

بہاولنگر کے نواحی قصبے ڈونگہ بونگہ میں جمعرات کے روز پولیس فائرنگ سے تین شہریوں کی ہلاکت کے بعد سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

پنجاب کے جنوبی قصبے میں جمعرات کو پولیس نے خونی ڈ کیتی کی واردات پر مظاہرہ کرنے والےایک ہجوم پر فائرنگ کرکے تین شہریوں کو ہلاک کردیا جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مظاہرین نے بعدازاں مقامی تھانہ، ہسپتال اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کو نذر آتش کر دیا تھا۔

پرتشدد مظاہروں کے بعد پولیس ڈونگہ بونگہ سے فرار ہوگئی تھی اور اس نے فوج کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں پناہ لی تھی۔

ڈونگہ بونگہ کے مظاہرین
انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ اگر حالات میں فوری طور پر سدھار نہ آیا تو جمعہ کو زیادہ پرتشدد احتجاج ہو سکتا ہے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس سے صوبائی سربراہ بھی بھاولنگر پہنچ گئے اور مظاہرین کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ اگر معاملات فوری طور پر نہ سلجھے تو جمعہ کے روز زیادہ پرتشدد مظاہرے ہو سکتے ہیں۔

جمعرات کے روز مظاہرین نے پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

لیکن بعد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو مقامی ارکان صوبائی اسمبلی محمد یار ممونکہ اور رائے اعجاز کی مصالحانہ کوششوں کے بعد وہ ہلاک ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم کرانے پر راضی ہوگئی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کے دو دو رشتہ داروں کو بہاولنگر کے لے جا کر ان آئی جی پولیس مسعودشاہ سے ملاقات کرائی گئی۔

ہلاک شدگان کے لواحقین نے آئی جی پر واضح کیا کہ جب تک ڈونگہ بونگہ کے ایس ایچ او یوسف پہلوان اور دیہی مرکز صحت میں تعینات ڈاکٹر طاہر جاوید پر قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ شاید مظاہرین کے نمائندوں اور ہلاک شدگان کے لواحقین کی آئی جی پولیس سے ملاقات کے بعد شاید حالات میں بہتری پیدا ہوا لیکن مظاہرین اپنے مطالبات کے فوری طور پر منظور نہ ہونے پر دوبارہ تیس ہزار کی آبادی کے قصبے ڈونگہ بونگہ کی گلیوں اور چوکوں میں دوبارہ اکٹھا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد