BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 April, 2004, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبائل اور حکومت میں ’سمجھوتہ‘

پاک فوج
حکومت نے قبائلی عمائدین سے مذاکرات کے ساتھ ساتھ مزید فوج تعینات کرنے کا سلسلہ جاری رکھا
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے دو اراکین قومی اسمبلی کی ثالثی کی کوششیں بل آخر رنگ لے آئی ہیں اور حکومت اور القاعدہ کی مدد کے الزام میں مطلوب افراد کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے۔

پشاور میں قبائلی علاقوں میں حفاظتی امور کے نگران سیکرٹری محمود شاہ نے جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا کہ انہیں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالمالک اور مولانا معراج الدین کے ذریعے مطلوب افراد نے چند تجاویز بھیجی ہیں۔

البتہ ان کے بقول حکومت نے اس سلسلے میں چند تفصیلات مطلوب افراد سے مانگیں ہیں جوکہ انہیں توقع ہے کہ جمعرات کے رات تک مل جائیں گی۔

تاہم وانا سے اطلاعات ہیں کہ اراکین قومی اسمبلی اور فوجی حکام کے درمیان ایک ملاقات میں اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس معاہدے کے تحت مطلوب افراد اور وہ غیرملکیوں نے جن پر القاعدہ کے لئے کام کرنے کا الزام تھا پاکستانی علاقے سرحد پار کارروائیوں کے لئے نہ استعمال کرنے اور پراُمن زندگی گزارنے کی ضمانت دی ہے جس کے جواب میں حکومت نے انہیں معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فوج
حالیہ دنوں میں بڑی تعداد میں فوج جنوبی وزیرستان میں تعینات کی گئی
محمود شاہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صدر پرویز مشرف کے گزشتہ دنوں کے اس اعلان کے تحت کیا گیا ہے جس میں انہوں نے قبائل کی جانب سے ضمانتیں مہیا کرنے پر ان افراد کو ان علاقوں میں رہنے کا پابند بنایا تھا۔

حکومت پاکستان نے اس سسے قبل بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر جنوبی وزیرستان کے قبائل کو اپنا علاقہ القاعدہ اور اس کے حامیوں سے پاک کرنے کے لئے دی گئی مہلت میں مزید دس روز کی توسیع کر دی ہے۔

حکومت نے خیرسگالی کے اظہار کے طور پر وانا بازار میں یارگل خیل قبائل کی دوکانیں بھی کھولنے کی اجازت دے دی تھی جبکہ گزشتہ فوجی کاروائی میں گرفتار پانچ افراد کو رہا بھی کر دیا تھا۔

گزشتہ ماہ فوج اور القاعدہ کے مشتبہ افراد کے درمیان جھڑپ میں سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

توقع ہے کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان جمعے کے روز وانا سے بیس کلومیٹر دور شکئی کے علاقے میں کیا جائے گا جس میں مطلوب افراد کے علاوہ کور کمانڈر پشاور صفدر حسین بھی شرکت کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد