 |  کراچی کے اہم مقامات پر انتظامات سخت کر دیئے گئے تھے |
پاکستانی حکام کے مطابق کراچی شہر میں دہشت گردی کے ایک ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایک سینیئر نیم فوجی افسر کرنل ظفر اقبال اعوان نے بتایا ہے کہ شہر سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جس میں پانچ کلومیٹر تک مار کرنے والی مارٹر گنیں بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے اس نوعیت کا ہتھیار پہلی بار برآمد کیا گیا ہے۔ یہ اسلحہ ایک زیر تعمیر عمارت سے ملا ہے جس میں راکٹ لانچر، مارٹر گولے اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ کراچی میں گزشتہ ہفتے پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ہزاروں اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے پیچھے اسلامی شدت پسندوں کا ہاتھ ہے۔ |