BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 April, 2004, 08:16 GMT 13:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: مشتبہ افراد کے خاکے جاری
پولیس(فائل فوٹو)
کراچی میں حکام کے مطابق ایک تھانے پر فائرنگ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے دو مشتبہ افراد کے خاکے جاری کردیے گئے ہیں۔ یہ خاکے پیر کے اخبارات میں شائع کیے گئے ہیں۔

ایک شخص کو کلین شیو بتایا گیا ہے جس نے چشمہ بھی پہن رکھا ہے جبکہ دوسرے شخص کے سر پر گھنے گھنگریالے بال ہیں۔

حکام نے دس مشتبہ افراد کی گرفتاری میں مدد کے لئے اطلاع فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس نے شہر کے مشرقی حصے سے واردات میں استعمال ہونے والی ایک کار بھی برآمد کی ہے۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ حملہ آوروں نے حملہ کرنے سے قبل یہ سوزوکی ایف ایکس چرائی تھی۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کراچی میں گلستانِِ جوہر کے تھانے پر اتوار کی صبح چند نامعلوم افراد نے حملہ کر کے پانچ پولیس والوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق زخمی پولیس والے کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک یا زخمی بھی ہوا ہے تاہم علاقے سے کوئی لاش نہیں ملی ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار نے کراچی پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز طارق جمیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمی کانسٹیبل اور حوالات میں بند دو ڈاکوؤں کی مدد سے ملزمان کے خاکے تیار کیے گئے ہیں۔

طارق جمیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کارروائی میں کوئی ایسا ہی گروہ ملوث ہو سکتا ہے جس نے امریکی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا۔ طارق جمیل نے حملہ آوروں کو جنونی دہشت گرد قرار دیا۔

یہ حملہ اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے کے قریب کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں تین چار گاڑیاں استعمال کی گئیں اور حملے میں کئی لوگوں نے حصہ لیا۔

گزشتہ دنوں میں شہر میں سکیورٹی اہلکاروں پر اور بھی حملے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد