کراچی میں نو مشتبہ افرادگرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے نو مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں ایک بڑا شدت پسند بھی شامل ہے ۔ بقول پولیس کے جس نے سن 2002 میں امریکی قونصل خانے اور شیرٹن ہوٹل کے باہر حملوں کی سازش کی تھی۔ مشتبہ افراد کا تعلق شدت پسند گروپ حرکت المجاہدین العالمی سے ہے۔ان نو شدت پسندوں میں سے کچھ پر 2002 میں مقدونیہ کے سفارتخانے پر حملے اور آگ زنی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس کے ترجمان کمال شاہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شدت پسندوں میں سے ایک نے خود کش حملہ آوروں کو امریکی قونصل خانے پر اور شیرٹن ہوٹل کے باہر بس پر حملہ کرنے پر اکسایا تھا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے۔ جون 2002 میں امریکی قونسل خانے کے باہر ایک خود کش بمبار نے دھماکہ خیز اسلحہ سے لدھی ہوئی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ شیرٹن ہوٹل کے باہر ہونے والے دھماکے میں گیارہ فرانسیسی انجینئیر اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب خود کش بمبار نے اسلحہ سے بھری ہوئی ایک کار کو بس سے ٹکرایا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||