’ سلامتی کونسل‘ بل سینیٹ میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حزب اقتدار نے جمعہ کو قومی اسمبلی سے منظور کردہ قومی سلامتی کونسل کا بل ایوانِ بالا یعنی سینیٹ میں بحث کے لیے پیش کر دیاہے۔ سینیٹ میں بل پیش کئے جانے پر حزب اختلاف کی طرف سے معمولی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ خواندگی کے لیے بل پیش کئےجانے سے قبل ایوان نے اکثریت رائے سے حزب اختلاف کے دو اراکین کی دو تحریکوں کو مسترد کر دیا۔ سینیٹر عبدالطیف کھوسہ کی طرف سے پیش کی جانے والی تحریک میں کہا گیا تھا کہ بل پر عوامی رائے عامہ معلوم کرنے کے لیے اس پر بحث کو اپریل کی تیس تاریخ تک مؤخر کر دی جائے۔ سینیٹر ثنا اللہ بلوچ نے بل کو ایوان کی قائمہ کمیٹی کے حوالے کرنے کے بارے میں تحریک پیش کی تھی۔ سینیٹ کے چیئرمین میاں محمد سومرو نے عبدالطیف کھوسہ کی تحریک پر کہا کہ اس پر عوامی رائے عامہ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بل کو قومی اسمبلی پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||