BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 April, 2004, 15:32 GMT 20:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وسیم اکرم کی ضمانت منسوخ
وسیم اکرم
وسیم اکرم پاکسران ہی کے نہیں عالمی سطح پر بھی ایک بڑے کرکٹر ہیں
جمعرات کو کراچی کی ایک عدالت نے پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی۔

وسیم اکرم پر اگرچہ اب کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور ضمانت کی منسوخی کے بعد وہ کسی کارروائی کے بغیر عدالت سے چلے گئے تاہم ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایک شناسا سے ایک لگژری گاڑی عاریتاً لی تھی جو انہوں نے واپس نہیں کی۔

اس معاملے میں جج سید سعد حسن نے تیرہ مارچ کو ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی تاہم جمعرات کو یہ کہتے ہوئے ان کی یہ ضمانت منسوخ کر دی کہ ’جرم ناقابلِ ضمانت ہے۔‘

اسسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ حبیب احمد کا کہنا ہے کہ ’وسیم اکرم کی ضمانت منسوخ ہو چکی ہے اور انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔‘

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’پولیس وسیم کے معامعلے نرمی سے کام لے گی اور وسیم کو اس بات کا موقعہ دے گی کہ وہ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر سکیں۔‘

پاکستانی قوانین کے تحت اگر کسی کے خلاف کوئی شکایت پولیس میں درج کر دی جائے تو پولیس اسے حراست میں لے سکتی ہے تاہم ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری کا حق حاصل ہے۔

وسیم
وسیم اکرم کرکٹ کی تاریخ کے ایک مایہ ناز بولر ہیں

وسیم اکرم کے ایک دوست سعادت حسن نے شکایت دائر کی ہے کہ وسیم نے ان سے ایک قیمتی گاڑی عاریتاً لی تھی تاہم اب تک نہ تو انہوں نے گاڑی واپس کی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی معاوضہ ادا کیا ہے۔

وسیم اکرام کے وکیل الیاس خان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سنجیدہ نوعیت کا نہیں ہے۔ یہ رقم کا معمولی تنازعہ ہے اور ساے کسی سول کورٹ میں بھی نمٹایا جا سکتا ہے۔

الیاس خان کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کو اپنے موکل کی جانب سے ضمانت کی ایک اور درخواست داخل کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد